5 اپریل 2012 - 19:30

اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں زرعی اراضی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے ۔

ابنا: صہيونی رياست کے فوجی آج ٹینکوں کی مدد سے غزہ میں داخل ہوئے اور اس علاقے میں زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچایا اور پھر غزہ کے شمالی علاقے کی طرف پیش قدمی کی ۔

صيہونی فوج کی اس جارحیت میں ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ۔

غزہ کے شمالی علاقے میں صہيونی فوج کی اس جارحیت کے باوجود اس علاقے کے عوام نے تاکید کے ساتھہ کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک صہيونی مخالف جدوجہد جاری رہے گی ۔
 
........

/169